۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اگر عصر حاضر میں حکمران نظام ولایت کو سمجہ لیتے تو تمام مشکلات حل ہو سکتی ہیں اور جمہوریت مستحکم ہو سکتی ہے، جس کے ذریعے عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے اور لوگوں کو تمام حقوق یکسان مل سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا میں مقیم ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے یوکرائن اور روس کے درمیان چل رہی جنگ کے متعلق کہا کہ تمام خطوں میں امن امان کے لیے اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے روس اور یوکرائن کے درمیان معاملات کو مزاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں ۔

انہوں نے عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ حملوں کو فوری بند کیا جائے کیونکہ بے گناہ انسانی جانوں کا زیاع ہو رہا ہے، روس اور یوکرائن کے درمیان عالمی ادارے اپنا کردار ادا کریں ۔

مولانا نے کہا کہ اس وقت تمام دنیا کے ممالک مختلف مشکلات کا شکار ہے خطوں میں بد امنی اور عوام خوف و ہراس کا شکار ہیں ان حالات میں مذہبی رہنماؤں کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا جائیے کہ خطوں میں امن امان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہو زور دیا کہ آج دنیا کے ممالک مختلف مشکلات کا شکار ہے کوئی ملک بہی جنگ جیسی کیفیت کا متحمل نہیں ہیں، لہذا روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کے سلسلے کو روکنے کے لیے تمام سیاسی اثر رسوخ استعمال کیا جائے تاکہ انسانی جانیں بچ سکیں ۔

حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا کہ اگر عصر حاضر میں حکمران نظام ولایت کو سمجہ لیتے تو تمام مشکلات حل ہو سکتی ہیں اور جمہوریت مستحکم ہو سکتی ہے، جس کے ذریعے عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے اور لوگوں کو تمام حقوق یکسان مل سکتے ہیں، تمام خطوں میں جہان عوام مشکلات کا شکار ہیں مذہبی رہنماؤں کو لوگوں کی مشکلات کے حل کے لیے بہی آواز بلند کرنی چائیے تمام مذاہب کے یہی تقاضے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .